Home Video گھارو–دھابیجی کے انڈسٹریلسٹ اور کاروباری افراد کے لیے خوشخبری

گھارو–دھابیجی کے انڈسٹریلسٹ اور کاروباری افراد کے لیے خوشخبری

21
0

گھارو–دھابیجی کے انڈسٹریلسٹ اور کاروباری افراد کے لیے خوشخبری

آج چینی کمپنی سیف انٹرنیشنل نے ٹھٹھہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دفتر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر کمپنی کے وفد نے ٹھٹھہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر میر جہانگیر خان مری سے ملاقات کی۔
اس کے ساتھ ساتھ وفد نے گھارو، دھابیجی اور دیگر صنعتی علاقوں کا بھی دورہ کیا، جبکہ ونڈ کوریڈور کا معائنہ بھی کیا گیا۔

چینی کمپنی سیف انٹرنیشنل، ٹھٹھہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے اشتراک سے ایک پرائیویٹ پاور جنریشن پلانٹ لگانے جا رہی ہے، جس کے ذریعے گھارو اور دھابیجی کے صنعتی علاقوں کو کم نرخوں پر 24 گھنٹے بجلی فراہم کی جائے گی۔

اس منصوبے کے سلسلے میں ایس ٹی ڈی سی اور دیگر متعلقہ اداروں کے ساتھ بھی معاملات زیرِ غور ہیں۔ منصوبے کے تحت 300 میگاواٹ کا ہائبرڈ پاور سسٹم (ونڈ اور سولر) قائم کیا جائے گا، جس سے گھارو–دھابیجی–ٹھٹھہ کے صنعتی علاقوں کو بائے ٹو بائے بنیاد پر کم نرخوں پر بجلی فراہم کی جائے گی۔

جلد ہی ٹھٹھہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری، سیف انٹرنیشنل اور چینی کمپنی کے درمیان ایم او یو (MoU) پر دستخط کیے جائیں گے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here