فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ایک ہائی پروفائل وفد نے ٹھٹھہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے آفس کا دورہ کیا۔

    184
    0

    ٹھٹھہ:

    فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ایک ہائی پروفائل وفد نے ٹھٹھہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے آفس کا دورہ کیا۔ اس موقع پر وفد نے سالانہ میٹنگ میں شرکت کی اور انفارمیشن سیکریٹری جمیل احمد چانڈیو صاحب کے بھائی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

    اس ہائی پروفائل وفد کی صدارت فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس کے پالیسی بورڈ کے ایڈوائزر اور چیئرمین میاں زاہد حسین کر رہے تھے، جبکہ وفد کی قیادت پاکستان کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت اور سابق وزیرِ اعلیٰ بلوچستان میر علاالدین مری صاحب کر رہے تھے۔

    وفد میں میاں ظہیرالدین، چیئرمین FPCCI ایڈوائزری بورڈ اور چیئرمین نیشنل بزنس مین گروپ (NBMG) بھی شامل تھے۔ وفد کے دیگر معزز اراکین میں شیخ شفیق، چیئرمین پاکستان ریڈی میڈ گارمنٹس ایسوسی ایشن (PRGMEA)، خالد پوری، چیئرمین آل پاکستان ٹیکسٹائل ایسوسی ایشن، ڈاکٹر رضوان احمد، شوکت احمد، چیئرمین ٹائپ ایسوسی ایشن، جہانگیر پوری، انجم شہزاد، ملک محمد باسل، میجر (ر) واجد حبیب، بلوچستان بورڈ آف انویسٹمنٹ سے وابستہ سردار محمد موسیٰ جان کاکڑ، سابق صدر کوئٹہ چیمبر آف کامرس شہنواز مندوخیل (معروف بلڈر) اور دیگر ممتاز کاروباری شخصیات شامل تھیں۔

    وفد کی آمد پر ٹھٹھہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے آفس میں پرتپاک استقبال کیا گیا۔ استقبال کرنے والوں میں نائب صدر ملک انوار احمد، نائب صدر میر محمد ملک مری، آکوکلچر سیکٹر سے سید دائم علی شاہ، ایگریکلچر سیکٹر کے صدر جلیل احمد جونیجو، آئی ٹی سیکٹر سے حسن جہانگیر مری، آفس سیکریٹری فاروق احمد، میر جہانگیر خان مری اور JKM Global Group کی ٹیم شامل تھی۔
    آخر میں ٹھٹھہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی جانب سے تمام معزز مہمانوں کے اعزاز میں ٹھٹھہ کے معروف مقامی ہوٹل کعفے عمران میں ایک پُرتکلف عشائیہ دیا گیا، جس کا اہتمام میر جہانگیر خان مری اور حسن جہانگیر مری کی جانب سے کیا گیا۔
    اس موقع پر معزز مہمانوں کو سندھی ثقافت کی علامت اجرک اور دیگر ثقافتی تحائف پیش کیے گئے۔ وفد نے ٹھٹھہ چیمبر کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے مستقبل میں باہمی تعاون اور کاروباری روابط کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔
    https://jkmglobalgroup.com/

    LEAVE A REPLY

    Please enter your comment!
    Please enter your name here