Home Uncategorized کراچی میں شیطان کے ایک مجسمے کی موجودگی کا معمہ حل ہو...

کراچی میں شیطان کے ایک مجسمے کی موجودگی کا معمہ حل ہو گیا

47
0

کراچی میں شیطان کے ایک مجسمے کی موجودگی کا معمہ حل ہو گیا۔ ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے پولیس سے تحقیقات کا مطالبہ کیا، جس پر پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے مجسمہ اپنے قبضے میں لے لیا. تحقیقات کے دوران پولیس نے بتایا کہ مجسمہ ساز عمران نامی شخص نے وضاحتی بیان ریکارڈ کرایا ہے۔ اس کے مطابق اسے یہ مجسمہ بنانے کا کام علامہ شبر زیدی نامی شخص کی طرف سے دیا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق علامہ شبر زیدی نے بیان میں کہا ہے کہ یہ مجسمہ یوم القدس کے موقع پر ایک علامتی احتجاج کے لیے تیار کروایا گیا تھا. پولیس حکام کے مطابق علامہ شبر زیدی نے بتایا کہ ان کا منصوبہ تھا کہ جمعہ کے روز یوم القدس کے پروگرام کے دوران اس مجسمے کو نذر آتش کیا جائے تاکہ اسے ایک علامتی پیغام کے طور پر پیش کیا جا سکے۔ 

See less

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here