فوٹو: فائل

اسلام آباد: جی سیون ٹو آبپارہ میں شادی کے گھر میں سلنڈر دھماکے سے دلہا دلہن سمیت 6 افراد دم توڑ گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق سلنڈر دھماکے سے عمارت گرگئی، ملبے تلے دب کر 8 افراد زخمی بھی ہوئے، زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق گھر میں شادی کا فنکشن جاری تھا کہ سلنڈر دھماکا ہوگیا جس سے 4 گھر متاثر ہوئے۔

 پولیس کے مطابق رات دو بجےبارات کے گھرپہنچنے کے بعد سلنڈر دھماکا ہوا۔

پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے  موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کردی ہیں۔

Previous articleJapan has launched pilot programs in cities like Tokyo, Osaka, and Sapporo where solar-powered heated benches and bus stop shelters are being installed. These are designed especially to support vulnerable individuals during cold winter nights, offering warmth in public spaces.
Next articleکراچی کے مختلف علاقوں میں صبح کے وقت دھند کے باعث حد نگاہ انتہائی کم ہونے کی وجہ سے کئی بین الاقوامی پروازوں کو دوسرے ائیرپورٹس پر منتقل کر دیا گیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here