2 فرنچائزز کی ریکارڈ فروخت اور غیرملکی سرمایہ کاروں کی دلچسپی کے بعد ملتان سلطانز کو لینے میں خواہشمند سامنے آئے ہیں: ذرائع/ فائل فوٹو

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ملتان سلطانز کی بھی نیلامی کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق  پی سی بی نے پی ایس ایل 11 میں ملتان سلطانز کے معاملات خود چلانے کا اعلان کیا تھا جب کہ اب نئی پیشرفت کے مطابق پی سی بی اب ملتان سلطانز کو بھی فروخت کرے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ  پی ایس ایل کی 2 نئی ٹیموں کی آکشن پی سی بی کی توقعات سے بڑھ کر رہی، 2 نئی ٹیموں کی اچھی قیمت ملنے کی وجہ سے اب ملتان سلطانز کی بھی آکشن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ  پی سی بی سمجھتا ہے کہ ملتان سلطانز کو فروخت کرنے کا اس سے اچھا وقت نہیں، ملتان سلطانز کی بھی اوپن بڈنگ ہو گی، جس کے لیے جلد اشتہار دیا جائے گا اور قانونی پہلوؤں کا جائزہ لینے کے بعد جلد باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق  2 فرنچائزز کی ریکارڈ فروخت اور غیرملکی سرمایہ کاروں کی دلچسپی کے بعد ملتان سلطانز کو لینے میں خواہشمند سامنے  آئے ہیں، جس کے بعد ملتان سلطانز کو آکشن میں اچھی قیمت میں فروخت کے لیے پی سی بی پر امید ہے۔

واضح رہے حالیہ آکشن میں پی سی بی نے پی ایس ایل کی دو نئی ٹیمیں فروخت کی ہیں، اس بار  پی ایس ایل 11 میں 8 ٹیمیں ہوں گی جس میں حیدر آباد اور سیالکوٹ کی ٹیم بھی شامل ہے۔

Previous articleGood News! USA Launches Fully Funded Fellowship Program for Pakistani Students
Next articleJapan has launched pilot programs in cities like Tokyo, Osaka, and Sapporo where solar-powered heated benches and bus stop shelters are being installed. These are designed especially to support vulnerable individuals during cold winter nights, offering warmth in public spaces.

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here